
غزہ : فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے متحدہ عرب امارات میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کے استقبال کی سخت مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن سے تعلقات کی بحالی اور اسکے ساتھ ہر طرح کے اتحاد کو فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔ تحریکِ اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہا کہ بنِت کا استقبال، مجرم صیہونی حکومت کی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے اور اس حکومت کے ناجائز وجود کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہے.


































