Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ابوظہبی، عرب امارات کے صدر سے ملاقات

ابوظہبی : صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے عرب ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانے کا کام تیز کردیا ہے۔ ابوظہبی میں سرکاری دورے پر آئے صیہونی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی۔ نیفتالی بینیٹ اور شیخ محمد بن زاید نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، ترقیاتی، سرمایہ کاری، صحت اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں اقوام کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔صیہونی وزیراعظم نے امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی رحلت پر تعزیت بھی کی۔ شیخ خلیفہ گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔نیفتالی بینیٹ نے شیخ خلیفہ کی دنیا کے ساتھ تعلقات، امن اور تعاون کی خدمات پر اُن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صیہونی وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاہد کو صدارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ اگلے مرحلے میں دونوں اقوام کے استحکام اور مفاد میں تعلقات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔شیخ محمد بن زاہد نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کی نیک خواہشات کو سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular