
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ حملوں میں امداد کے متلاشی اکاون افراد سمیت ایک سو سات فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے محفوظ قرار دئے گئے علاقے المواصی میں صبح سویرے خیمہ بستی پر بم برسادئے۔ خمیوں میں بےگھر متاثرین کی بڑی تعداد مقیم تھی حملے میں پندرہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
غزہ سٹی میں امداد کیلئے جمع ہجوم پر حملے میں سولہ۔ بیت لاہیہ میں سات اور خان یونس میں نو فلسطینی شہید کئے گئے۔ جبالیہ۔ المواصی ۔ بیت حنون اور دیگر علاقوں پر حملوں میں بھی درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کم از کم 57 ہزار 130 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


































