
رام اللہ: صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں درندگی کا سلسلہ وسیع کردیا ہے۔ چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کرکے ڈاکٹر سمیت چھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید ہوئے۔ چار فلسطینیوں کو جنین۔ جبکہ دو کو قباطیہ اور البریح میں نشانہ بنایا گیا۔ جنین کے قریب قباطیہ میں ایک 25 سالہ ڈاکٹر کو اس کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا جبکہ ایک اور فلسطینی رام اللہ کے قریب البیرح میں مارا گیا۔
سات اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے اس علاقے میں 52 بچوں سمیت 229 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


































