Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی حملے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر، نہتے خواتین و بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

غزہ : غزہ میں صیہونی جارحیت تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی۔ جنگی طیاروں کے حملوں میں نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید درجنوں فلسطینی شہید وزخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے رات بھر اور صبح سویرے غزہ میں رفح۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ۔ خان یونس اور شجایا پر بم برسائے۔ وحشیانہ بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ درجنوں افراد شہید و زخمی ہوگئے۔
ادھر صیہونی فوج کے غزہ میں زیر حراست فلسطینیوں سے شرمناک سلوک کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ فوجیوں نے فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا۔
دوسری جانب مزاحمت کاروں نے صیہونی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوادئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے کے دوران 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی تباہ کردیا۔درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ میزائلوں سے اسرائیل کے اندر بھی اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ روز خان یونس میں جھڑپ کے دوران اسرائیل کے سابق آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا میجر گال میر آئزن بھی کوٹ مارا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular