Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی حملے، 18 بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے تیز کر دیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نو امداد کے متلاشیوں اور اٹھارہ بچوں سمیت بیاسی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے جبالیہ میں حلیمہ السعدیہ اسکول میں مقیم بے گھروں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
دیر البلاح میں بچوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس لینے کے لیے جمع ہجوم پر بھی حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں دس بچوں سمیت سولہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سٹی میں امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کر کے سات فلسطینی شہید کئے گئے۔الزیتون۔ خان یونس۔ شاطی کیمپ۔ رفح ۔ جبالیہ اور دیگر علاقوں پر حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی کردئے گئے۔
ادھر مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج پر ایک اور مہلک وار کیا ہے۔ خان یونس میں ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular