
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں اکیس ماہ سے جاری نسل کشی مہم کے ایک حصے کے طور پرمتعدد رہائشی علاقوں کو فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔ حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باہتر فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوج نے دیر البلاح میں البرکہ اسٹریٹ کے قریب آٹے کی تقسیم کے مقام پر جمع متاثرین پر ڈرون سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ اس نے حماس کی پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
المواصی میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ المواصی میں خیمہ بستی پر حملے میں دو فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔جبالیہ ٹاؤن میں حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ غزہ سٹی۔ خان یونس اور دوسرے علاقوں پر حملوں میں بھی درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی کردئے گئے۔


































