
غزہ :غزہ میں صیہونی فوج کی درندگی اور نسل کشی کی مہم میں چوالیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے گئے۔ صیہونی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے رات بھر اور صبح سویرے غزہ میں جگہ جگہ بم برسائے۔ غزہ سٹی۔ خان یونس۔شجاعیہ المواصی اور جبالیہ میں کئے گئے فضائی حملوں میں قیمتیں جانیں گئیں۔ جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ادھر ناکابندی سے غزہ میں قحط پھیلنے لگا ہے۔ غذائیت اور پانی کی کمی سے ایک بچی چل بسی۔ جنگ بندی کے بعد بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 57 ہوگئی۔
رفح میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔


































