
تل ابیب : اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے غزہ میں زمینی کارروائی میں توسیع سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگ میں توسیع سے حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑجائیں گی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے سیکورٹی کابینہ کے جنگ میں توسیع کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سیکورٹی کابینہ کے متعدد وزراء کو انتباہی پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ جنگ میں حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی بازیابی کے دونوں بنیادی اہداف کے حصول میں ایک مخمصہ ہے کیونکہ ایک خاص موڑ پر دونوں متصادم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ایک مکمل زمینی جنگ کے نتیجے میں یرغمالیوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔
اسیروں کے اہل خانہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو واپس لائے بغیر اسرائیل کی فتح نہیں ہو سکتی۔ انہیں کھونا قومی شکست ہو گی۔


































