Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے غزہ پر رات بھر حملے، خواتین و بچوں سمیت 42 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں خیمہ بستی اور رہائشی مقامات پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت بیالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں رات گئے کئی مہلک حملے کیے ہیں۔ خان یونس کے قریب اور شجاعیہ میں خیمہ بستی کو نشانہ بنایا گیا۔ رفح اور المواصی میں بھی حملے کئے گئے۔ جس میں کئی اموات اور لوگ زخمی ہوئے۔ نصیرات میں گھر پر بمباری سے دو فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ گذشتہ روز جبالیہ میں انروا کے کلینک پر بمباری سے شہید ہونیوالوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشیوشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے مزید کئی علاقوں سے انخلا کے تازہ احکامات دئے ہیں اس کا مقصد فلسطینیوں کو ایک محدود علاقے کی طرف دھکیلنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular