
غزہ : غزہ پر صیہونی فوج کی ڈیڑھ سال سے جاری درندگی میں کوئی کمی نہیں آسکی۔ مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت مزید اکتیس فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوج نے صبح سویرے خان یونس پر فضائی حملہ کیا جس میں پانچ فلسطینی جان سے گئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی کو خاص نشانے پر رکھ لیا ہے جہاں حملوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ غزہ سٹی کے مختلف علاقوں پر رات گئے اور صبح سویرے کئے گئے حملوں میں سترہ فلسطینی شہید کردئے گئے۔صیہونی فوج نے رفح ۔ جبالیہ اور نصیرات پر بھی حملے کئے۔
ادھر رفح میں مزاحمت کاروں نے بھی کارروائیاں بڑھادی ہیں۔ حماس کے القسام بریگیڈ نے نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج پر گھات لگاکر مہلک کیا۔ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔


































