
جنین : صیہونی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر چڑھائی کردی۔ فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید, 90 زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوج کی بھاری نفری صبح سویرے مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں گھس گئی۔ بعض نوجوانوں کی گرفتاری کی کوشش پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی ۔ فوجیوں نے دھویں کے بم اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں بھی چلائیں جس سے 5 نوجوان شہید اور 90 زخمی ہوگئے۔ شہدا میں 15 سالہ احمد صقر بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں نو کی حالت تشویشناک ہے۔ صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ چھاپہ دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کیمپ سے واپسی کے دوران صیہونی فوجی گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی جس سے اسے نقصان پہنچا۔ صیہونی فوج نے ہیلی کاپٹر سے بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔


































