
غزہ : صیہونی فوج نے فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی شروع کردی۔ تازہ حملوں میں مزید اکہتر افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ صیہونی فوج نے خان یونس، رفح اور بیت لاہیہ میں رات گئے اس وقت بم برسائے جب فلسطینی سورہے تھے۔ اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں گیارہ مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ شہدا میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔
ادھر تین دن سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس میں دو سو سے زائد بچے شامل ہیں۔ حماس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی، جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


































