
اسلام آباد : اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ریپبلک کانگو میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔ حوالدار شفیق کی نمازِ جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے۔ شہید کے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ اب تک 162 اہلکار امن مشن میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔


































