
لندن: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی افراد کو پاکستان میں قیام کی اجازت دے کر ہم اپنی قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ نگران وزیراعظم نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں غیر قانونی تارکین وطن پر خصوصی مضمون لکھا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں کے دوران تقریباً آئرلینڈ کی آبادی کے برابر تارکین وطن آچکے ہیں، ہم نے فراخدلی سے تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی سمیت مختلف ممالک بھی غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل سے دوچار ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن اور وطن واپسی کے مُتعدّد مواقع فراہم کیے ، اسلئے یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پاکستان نے جلد بازی سے کام لیا۔


































