
واشنگٹن: تو مسلمان ہے، تجھے مر جانا چاہیے۔ امریکی ریاست الینوائے میں 71 سالہ شخص نے فلسطینی بچے کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔ نفرت انگیزی کا یہ واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے ٹاؤن پلین فیلڈ میں پیش آیا۔ جہاں مالک مکان نے مسلمان خاندان پر حملہ کردیا ، جس میں چھ سالہ لڑکا جاں بحق اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 6 سالہ فلسطینی بچہ اور اس کی ماں قاتل کے گھر کرائے پر رہتے تھے۔ قاتل نے دروازے پر دستک دی اور بچے کی ماں پرحملہ کردیا۔ خاتون نے بھاگنا چاہا تو قاتل نے بچے پر حملہ کردیا۔ حملے کے وقت قاتل کہتا رہا کہ تو مسلمان ہے تجھے مرجانا چاہیے۔ پولیس نے قاتل جوزف زوبا کو گرفتار کرلیا ہے۔


































