Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خلیج عدن میں یمن کا میزائل حملہ، امریکی آئل ٹینکر کو نقصان

صنعا : بحیرہ احمر کی لڑائی بحیرہ عرب تک پھیل گئی ہے۔ یمنی فوج نے جبوتی کے قریب ایک اور بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنادیا۔ دھماکوں سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ اس سے قبل خلیج عدن میں میزائل حملے میں امریکی آئل ٹینکر ٹورم تھور کو شدید نقصان پہنچا اور اس سے تیل سمندر میں پھیلنا شروع ہوگیا۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہےکہ کئی ڈرونز کے ذریعے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا۔
یمنی فوج کے حملوں کے بعد امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں ایک درجن سے زیادہ اہداف پر حملے کئے۔ زیر زمین ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات، فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں حملے بند نہیں کیے تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جہاز رانی کے تحفظ کیلئے امریکا کارروائی سے دریغ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular