
صنعا: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں صیہونی جہاز ایم ایس سی اسکائی جبکہ بحیرہ احمر میں کئی امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہاز پر حملہ بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں اور کئی ڈرونز سے حملہ کرنے کے منفرد آپریشن کے بعد کیا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا تب تک ہم مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دو آپریشنز کے ذریعے ہم نے ایک ہی وقت میں کئی جنگی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت دشمن پر واضح کی۔


































