
صنعا: یمنی فوج نے چند گھنٹوں میں امریکا کے دو جدید ترین ایم کیو نائن ڈرون مار گرائے۔ ملکی ساختہ میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مآرب صوبے میں امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ۔ اس سے پہلے صوبہ الحدیدہ میں ایئر ڈیفنس کے ذریعے ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا گیا تھا۔
دونوں ڈرون امریکہ کے انتہائی ترقی یافتہ ایم کیو نائن نوعیت کے تھے۔ یمن کی مسلح افواج نے جب سے فلسطین اور غزہ کی حمایت میں کارروائیاں شروع کی ہیں اس وقت سے اب تک امریکہ کے سترہ ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔


































