Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی دشمن کے اہم ہدف کو سپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

صنعا: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی فورسز نے ایک خصوصی آپریشن انجام دیا ہے جس میں مقبوضہ حیفا کے علاقے میں صیہونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو سپر سونک میزائل سے حملہ کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سپر سونک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے اور صیہونی دشمن اس حملے کو ناکام نہيں بنا سکا ۔ جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ اس حملے سے حیفا میں خوف و ہراس پھیل گيا اور بیس لاکھ سے زیادہ صیہونی پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ فوج کی ڈرون یونٹ نے بھی ایک فوجی کارروائی میں یافا میں ایک بنیادی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا ہمارے عوام اپنے فرائض کی ادائیگی سے پیچھے نہيں ہٹیں گے اور جب تک جارحیت بند اور غزہ کا محاصرہ ختم نہيں ہوتا اس وقت تک فلسطینیوں کی حمایت میں ہماری کارروائياں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular