Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج کا امریکی طیارہ بردار جہاز پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے حملہ

سینہ تان کر فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے والے یمن اسلامی کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی غیور فورسز نے صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی اور برطانوی حملوں کے جواب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے حالیہ امریکی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خدا کی مدد سے ہم نے ایک فوجی آپریشن کیا اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS ہیری ٹرومین اور اس پر موجود جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے کہا ہے کہ امریکی دشمن نے دارالحکومت صنعا اور 7 صوبوں میں 47 سے زیادہ جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں دشمن نے جرائم کا ارتکاب کیا جن کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے، اگرچہ ابھی تک صحیح تعداد کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ یحییٰ سریع نے تاکید کی کہ شمالی بحیرہ احمر میں ٹرومین اور اس پر موجود بحری جہازوں کو 18 بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے، امریکی دشمن کی جارحیت سے ثابت قدم، وفادار اور مجاہد یمنی قوم کے مصصم ارداوں اور ایمان میں اضافہ ہی ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular