
صنعا : یمنی فوج نے اسرائیل کے نواتیم ایئربیس کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کی نواتیم ایئر بیس پر میزائل داغا۔ یہ کارروائی فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے کی گئی۔ میزائل اپنے ہدف پر جا لگا جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔ یمنی فوج کی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی رژیم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔


































