صنعا: یمن کی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور دیگر امریکی جنگی جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی بحری جہاز کے خلاف اس کامیاب آپریشن میں ڈورن طیاروں اور کروز میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ آٹھواں موقع ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور اسے علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران بحیرہ احمر میں موجود دشمن قوتوں کو یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی مسلح افواج دشمن قوتوں کی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیں گی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمنی فوج کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بھاگنے پر…
یمنی فوج کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بھاگنے پر مجبور
-
Raza Musani - جنوری 20, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































