Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

یمن، سعودی ایران معاہدے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے امن کا راستہ اپنائے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن پر زور دیا ہے کہ وہ اس کا فائدہ اٹھائے اور امن کی طرف بڑھے، سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہینس گرنڈبرگ نے ثالثی کے لیے مملکت اور عمان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یمن کی جماعتوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے جو ان کو ’خطے میں ہونے والے اس سفارتی قدم‘ کی صورت میں ان کو ملا ہے۔ وہ پرامن مستقبل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خلیجی خطے کے استحکام کے لیے ایران اور مملکت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو بہت اہم قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جنگ شانگ نے اس اجلاس میں کہا کہ معاہدہ آج غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار دنیا کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے اس سے خطے کے امن، استحکام، یکجہتی اور باہمی تعاون کے منظرنامے میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے یمن میں صورت حال کو بہتری کی طرف لانے میں مدد ملے گی۔چینی ایلچی کا کہنا تھا کہ بیجنگ مذاکرات سفارت کاری کی کامیاب کہانی ہے اور ہمارا ملک یمن کے تنازع کے حل کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular