
صنعا: یمن نے تمام تجارتی جہازوں کے لیے یمنی حدود میں داخلے کے لیے پیشگی اجازت کی شرط عائد کردی ہے۔ یمنی وزارت بحری امور کے مطابق بغیر اجازت یمنی حدود میں داخل ہونے والے جہاز پر حملہ کیا جائے گا۔ یمنی وزارت بحری امور کے اعلامیے کے مطابق یمن کی بحری حدود میں داخل ہونے والے ایسے کسی بھی جہاز کو قبول نہیں کیا جائے گا جو یمنی وزارت بحری امور کا اجازت نامہ نہ رکھتا ہو اور اس کو دشمن اور اسرائیلی بندر گاہ جانے کا خواہشمند بحری جہاز تصور کرتے ہوئے نشانہ بنایا جائے گا۔ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیلی بندرہ گاہ تک کوئی بھی جہاز یمنی سمندر سے نہیں جاسکے گا۔


































