Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

یمن نے امریکی دھمکیوں کے باوجود غزہ کی حمایت میں عظیم کام کیا ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے بحیرہ احمر میں یمنیوں کی اسرائیل مخالف بحری کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی دھمکیوں کے باوجود عظیم کام کیا ہے۔ آئمہ جمعہ سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ یمن کے لوگوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کردیا اور وہ امریکی دھمکی سے نہیں ڈرے کیونکہ اللہ سے ڈرنے والا انسان کسی دوسرے سے نہیں ڈرتا اور ان کا یہ کام واقعی اللہ کی راہ میں جہاد کا مصداق ہے۔ فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی سمندری مہم تعریف اور تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ خداوند عالم کی مرضی سے یہ مجاہدت، استقامت اور جدوجہد، فتح تک جاری رہے گی اور اللہ تعالیٰ ان سبھی کو اپنی مدد و نصرت عطا کرے گا جو اس کی مرضی کی راہ میں قدم بڑھا رہے ہیں۔ رہبر معظم نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ غزہ کے لوگ مظلوم اور فاتح ہیں جب کہ غاصب حکومت ظالم اور خونخوار کے ساتھ ساتھ شکست خوردہ اور بکھری ہوئی ہے۔ انھوں نے دنیا کی نظروں میں غزہ کے عوام کی مظلومیت اور ساتھ ہی ان کی فتح کو ان کے صبر اور توکل کا پھل اور برکت بتایا اور کہا کہ اس کے مقابلے میں آج دنیا میں کوئی بھی جنگ میں غاصب اور خبیث صیہونی حکومت کی فتح کو تسلیم نہیں کرتا اور دنیا بھر کے لوگوں اور سیاستدانوں کی نظر میں یہ حکومت، ظالم، بے رحم، بھیڑیا صفت، شکست خوردہ اور تباہ ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular