Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

یمن کو فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی سزا دی گئی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یمن پر امریکہ و برطانیہ کا حملہ جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، یمن کو فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف فلسطین کا عملاً ساتھ دینے والا یہ واحد اسلامی ملک ہے، 56 ممالک کا سات سال تک پوری استقامت اور جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے ملک کو دبا لینے کا خواب دیکھنے والے احمق و نادان ہیں، عالمی استعماری قوتوں نے مسلم ممالک کو تختہ مشق بنا رکھا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ جو مسلم حکمران یمن پر حملے کے خلاف سکوت طاری کئے ہوئے ہیں انہیں یہ بات ذہن نشیں رکھنا ہوگی کہ امریکہ کسی کا یار نہیں، اس کی دوستی صرف اپنے مفادات سے وابستہ ہے امت مسلمہ کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے وحشیانہ اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر بزدلانہ وار کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular