Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

یزیدیت مردہ باد

رپورٹ: شاہد عباس ہادی

پاکستان میں یزید کے حامیوں کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے جس سے مذہبی منافرت جنم لے رہی ہے۔ حال ہی میں تکفیریوں کی طرف سے کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس(APC) میں ایک تکفیری نے کہا "شیعہ اذان اور کلمہ دہشتگردی پر مبنی ہے۔ اس نے خطاب کرتے ہوئے کہا "شیعہ مسلمانوں کا جلوس و عزاداری بدعت ہے۔ نیز موصوف امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے حوالے سے بدترین توہین کرتا رہا، شبیہ ذوالجناح اور ماتم کی توہین کرکے توہین مذہب کا مرتکب ہوا جس سے شیعہ مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یہ تکفیری پاکستان میں پہلے بھی فتنہ و فساد پھیلا چکے ہیں اور اب پھر یزید کے حامی بن کر سامنے آرہے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں یزید کا واقعہ کربلا میں کوئی قصور نہیں تھا تو کبھی کہتے ہیں یزید کو رحمة الله عليه لکھا جانا چاہیے۔ یہ گروہ وطن عزیز پاکستان میں بھی دہشتگردی کرواتا ہے، انہوں نے جگہ جگہ بم دھماکوں سے پاکستان کا جگر چھلنی کیا ہے لہذا اس گروہ کے خلاف اہل تشیع اور اہلسنت مسلمانوں نے مل کر ٹویٹر ٹرینڈ چلایا اور ہر محب وطن پاکستانی نے ہیش ٹیگ(#یزیدیتمردہباد) کے ساھ اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ایک صارف نے لکھا "عزاداری ہماری موت و حیات کا مسئلہ ہے۔” صارف تقی حیدر نے لکھا "اذان کی صداؤں میں علی ولی اللہ کے ورد کو دہشت گردی کہنے والے ملعون نام نہاد اسلامک لائیر فارم کے سرغنہ زاہد سعید بھٹہ کو فوری طور پر توہینِ مذہب، توہینِ اہلبیت علیہم السلام اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مpقدمہ درج کیا جائے اور گرفتار کیا جائے”
اہل تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے TeamRealists# نے لکھا "وطن عزیز پاکستان کی بقا حسینیت میں ہے نہ کہ یزیدیت میں، ہمیں پاکستان کو یزید کے پیروکاروں سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے DGISPR کو مینشن کرتے ہوئے جواب دیا "‏تکفیریوں نے شیعہ اذان و کلمے کی توہین کرکے یزیدی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ تکفیری پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے” صارف ایڈوکیٹ سید شکیل حیدر بخاری نے لکھا "کربلا کے بعد امام حسین علیہ السلام سچائی انصاف کی علامت بن گئے جبکہ یزید ظلم و جبر اور ذلت سے دوچار ہوئے انہوں نے کہا زمانہ ایک بار پھر کربلا کا تقاضہ کرتا ہے، اٹھو یزیدیت کے عزائم خاک میں ملا دو۔

مزید پڑھیے

Most Popular