
غزہ : غزہ میں اسرائیل نواز ملیشیا پاپولر فورسز کے سربراہ یاسر ابو شباب کو قتل کر دیا گیا۔ ابو شباب کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے ابو سنیمہ خاندان کے افراد کے درمیان تنازعہ حل کرنے کی کوشش کی۔ اسے زخمی حالت میں اسرائیل کے سوروکا اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ابو شباب کا گروپ پاپولر فورسز غزہ میں داخل ہونے والی امداد لوٹنے میں ملوث تھا اور اس نے حماس کیخلاف معلومات اسرائیل کو فراہم کیں۔ اسے اسرائیل غزہ میں حماس کے متبادل کے طور پر پیش کررہا تھا۔
جون میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل نے اینٹی حماس قبائل کو اسلحہ فراہم کیا۔ یہ گروپ جنوبی شہر رفح کے قریب اسرائیلی زیر کنٹرول علاقے میں سرگرم ہے۔


































