Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی درندگی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج

میڈرڈ: فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں اسرائیلی درندگی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا۔ دنیا بھر میں مظاہرین نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسپین میں میڈرڈ اور بارسلونا سمیت 40 شہروں کے طلباء نے ہڑتال کی اور تعلیمی اداروں میں پوسٹرز اور فلسطینی پرچم اٹھا کر غزہ میں جنگ بندی کامطالبہ کیا۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں عوام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارت خانے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں مظاہرین نے دو ریلوے اسٹیشنوں پر دھرنا دیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
واشنگٹن میں امریکی فلسطینی خواتین ایسوسی ایشن کی ارکان نے سینیٹر ٹامی بالڈون کے دفتر میں گھس گئیں اورمطالبہ کیا کہ سینیٹر جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔ عراق کے شہر بصرہ۔ دوحہ اور شارجہ میں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچ کے دوران فٹبال شائقین نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا اور اسٹیڈیم میں فلسطین کےپرچم لہرائے۔
ملائیشیا میں ڈاکٹروں نے غیر سرکاری تنظیموں کے ہمراہ مصر کے سفارت خانے کے باہر ’وائٹ کوٹ ریلی‘ نکالی۔

مزید پڑھیے

Most Popular