Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

کویت حکومت قیام کے چند ماہ بعد ہی مستعفیٰ، سیاسی بحران شدید ہوگیا

کویت سٹی : کویت حکومت نے قیام کے چند ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے کابینہ کا استعفیٰ ولی عہد کو پیش کیا۔ یہ ڈیڑھ سال میں تیسری حکومت کا استعفیٰ ہے۔ حال ہی میں دسمبر میں حزب اختلاف کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ نئے چہروں کو وزارتوں کے لیے چنا گیا تھا اور اب ان کے استعفیٰ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ اصلاحات کرنے میں ناکام رہے۔شیخ صباح الخالد کے خلاف مخالفت بڑھ رہی ہے، ناراض اراکین نے ان کی مبینہ بدعنوانی اور بدانتظامی پر گزشتہ ہفتے ان کا گھیراؤ کر لیا تھا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے، انہوں نے انہیں غیر موزوں قرار دیا اور ملک کے مسائل سے نمٹنے اور درکار اصلاحات کے لیے ایک نئے وزیر اعظم کے تقرر کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular