تل ابیب : صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صیہونی وزیر خزانہ بزالیل اسموٹرچ نے غزہ میں غذائی مواد، ایندھن اور دواؤں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دینے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ اسموٹرچ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیاراستعمال کرے گا۔ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے قیدی کی آزادی پھر حماس کی ہزیمت کا نصب العین مجھے بے فائدہ نظر آتا ہے۔ میں اب بھی اسیران کی واپسی پر حماس کو شکست دینے کو ترجیح دیتا ہوں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرینگے، غزہ میں گندم کا…
بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرینگے، غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہونے دیں گے، اسموٹریچ
-
Raza Musani - اپریل 8, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































