
تل ابیب: اسرائیل نے اپنی خدمت گار فلسطینی اتھارٹی سے بھی ہاتھ اٹھالیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ تل ابیب فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس طرح ہم جنین، طولکرم اور نور شمس کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی دہشت گردی کو کچل رہے ہیں۔ اسی طرح ہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہودا اور سامرا پر کنٹرول حاصل کرنے اور یہودی بستیوں کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو روکیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہاہےکہ اسرائیلی فوج غزہ پر اپنے زمینی حملے کو بڑھا رہی ہے اور وہ وسیع علاقے پر قبضہ کر لے گی۔ قبضہ کئے گئے علاقے کو نام نہاد بفر زونز میں شامل کیا جائے گا۔


































