Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جو ہتھیار اٹھائے گا اس سے طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ جو ہتھیار اٹھائے گا اس سے طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے اور جو ہتھیار اٹھائے اس کے ساتھ طاقت سے نمٹا جائے۔جیسی مخالف قوت ہو اس سے ویسے ہی نمٹنا چاہیے اور ہماری کوشش ہے کہ سارے آئین اور قانون کے دائرے میں آئیں لیکن اگر کوئی ملکی سالمیت کے خلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج یا سول آرمڈ فورسز کے خلاف کوئی ہو گا تو اسے جواب دینا ہو گا، کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے۔ طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور وزیر اعظم کی کوشش ہے دنیا طالبان کی معاشی مدد کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular