
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے مغرب میں سفید فام بالادستی کو دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ دائیں بازو کے انتہا پسند اور نیونازی اور سفید فام بالادستی کے گروہ مغربی ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا اور کسی بھی قسم کی یہودی دشمنی کے معاملے پر توجہ دینے اور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نیو نازی ازم، سفید فام بالادستی۔ یہودی دشمنی اور مسلم مخالف نفرت کی مذمت کیلئے شفاف اور بہت مضبوط ہونا چاہیے۔ یہ واضح طور پر ایک خطرہ ہے۔ ہمیں بڑے عزم کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کو یقینی بنانا چاہیے۔


































