Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، ایران

جنیوا : جنیوا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں ایرانی سفارت کار نائب مہدی العبادی نے کہا ہے فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھنے کا الزام بے بنیاد اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ سال ستمبر میں ایران کے خلاف نیوکلئیر ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت گذشتہ سات عشروں سے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کو چاہئے کہ ان مغربی ممالک کا احتساب کرے جو صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی حمایت سے ہی اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular