
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گرتریس نے یوکرین اور غزہ پر مغربی ممالک کے دُہرے معیار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے کہا کہ انہیں امید ہے یوکرین کی طرح ہی یورپی یونین غزہ میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے گی۔ جہاں روز سینکڑوں افراد دم توڑ رہے ہیں اور اگر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی نہ ہوئی اور غذا کی فراہمی کا انتظام نہیں کیا گیا تو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں انسان بھوک اور بیماریوں سے مرسکتے ہیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ دنیا کو منصفانہ بنانے کیلئے مفاد سے بالاتر ہوکر عالمی قوانین اور قوائد پر عملدرآمد بے انتہا ضروری ہوچکا ہے۔دنیا مفادات کے گرد گھومنے والوں کی وجہ سے خطرناک انسانی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے جس کو روکنا اشد ضروری ہے۔


































