
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی کمشنر برائے مساوات نے جنگ بندی کے نفاذ اور قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو بڑھایا جائے۔ امداد کی فراہمی میں اہم سیکیورٹی اور سیاسی رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے۔
ادھر یورپی کمشنر برائے مساوات حدجہ لہبیب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے دوران انرواکی حمایت جاری رکھے۔ غزہ اور خطے میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے انروا کا کام پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے اور اسے بین الاقوامی برادری کی طرف سے مسلسل حمایت کی ضرورت ہے۔


































