Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کسی ذلت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے، ایرانی صدر

تہران : یوم مسلح افواج کے موقع پر خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی ذلت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور نہ ہی جنگ سے خوف زدہ ہیں، ہم دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم نے امور مملکت کو مذاکرات سے نہیں جوڑا ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ اگر معاہدہ ہوا تو یقیناً بڑی کامیابیاں حاصل ہوں گی، لیکن اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو ایسا نہیں ہے کہ ہمیں کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی تنازعات اور دنیا کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تھے۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں، ہماری سڑکوں پر 26,000 سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا اور ان کارروائیوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن مغربی ممالک نہایت بے شرمی سے انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کسی ذلت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے،یہ ہمارا پختہ ایمان ہے، تاہم جنگ سے نہیں گھبراتے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک اور حکومتوں کے پاس طاقت ہوتی تو اسرائیل اس طرح کے جرائم کی جرآت نہ کرتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular