Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

اپنی صفوں میں انتشار کو ختم اور اتحاد کو قائم رکھنا ہوگا، وزیر مذہبی امور

دشمن کی جانب سے پھر شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، وحدت کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایسے تمام تر عناصر سے لاتعلقی کا اظہارکریں
 ظالم اور قاتل کا کسی فرقے یا مذہب سے تعلق نہیں ہوتا، ہمیں اپنی صفوں سے انتشار کو ختم کرنا ہے اور اتحاد کو قائم رکھنا ہے، اتحاد ا ±مت کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کہ اسلام کو اہل کوفہ نے اپنے نرغے میں لیا ہوا ہے ، دشمن نے پھر پروگرام بنایا ہے کہ اس ملک کو کسی طرح سازشوں کے ذریعے شیعہ ،سنی کو لڑا کر فتنہ برپا کیا جائے، لاہور میں ادارہ منہاج الحسین ؑمیں تحریک حسینیہ پاکستان کے زیراہتمام ”اتحاد ا ±مت کانفرنس“ سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ گذشتہ 4 عشروں سے کوشش کی گئی کہ یمن سے پہلے پاکستان کو خراب کیا جائے، عراق و شام سے پہلے پاکستان کو برباد کیا جائے، لیکن طالبان کارڈ، بلوچستان کارڈ فیل ہوگئے اور پاکستان جیت گیا،انہوں نے کہا کہ وحدت کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایسے تمام تر عناصر سے جو بکواس کر رہے ہیں، جو فضولیات بَک رہے ہیں، جو اختلاف کی طرف ہمیں لے جا رہے ہیں، ان کو ماننے سے انکار کریں، ان سے لاتعلقی کا برملا اظہار کریں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں سے انتشار کو ختم کرنا ہے اور اتحاد کو قائم رکھنا ہے، ظالم کا کسی فرقے سے تعلق نہیں ہوتا، قاتل کا بھی کسی فرقے مذہب سے تعلق نہیں ہوتا، ظالم و قاتل ظالم و قاتل ہی ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہر معاملے میں علما سے مشاورت کی جائے ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular