Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ہمارے پاس جنگ روکنے کا اختیار نہیں ، انتونیو گوتریس

رفح : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح کراسنگ کے دورے پر غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کردیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کےلیے رفح آئے ہیں۔ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے، غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت آگیا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ اب وقت آگیا کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ گوتریس نے کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔ اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular