
کراچی : متنازع اور نام نہاد مذہبی اسکالر عامر لیاقت کے مکتب تشیع کیخلاف انتہائی توہین آمیز ریمارکس پر اہل تشیع میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے. عامر لیاقت نے یہ ریمارکس مدینہ مسجد طارق روڈ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے دئے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ ان کا ددھیال دیوبندی اور ننھیال بریلوی ہے انہوں نے اپنے بھائی کےشیعہ ہونے کے بعد اپنے شیعہ نہ ہونے سے متعلق مرحوم علامہ عباس حیدر عابدی کے سوال کا تذکرہ کرتے ہوئے مکتب تشیع کیخلاف انتہائی گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. ملت جعفریہ نے عامر لیاقت کے ریمارکس پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگنے کامطالبہ کیا ہے.


































