
دی ہیگ : اناسی ممالک نے عالمی فوجداری عدالت پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کے اثرات سے خبردار کیا ہے۔ درجنوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو پابندیوں کا نشانہ بنانے سے انتہائی سنگین جرائم کے لیے استثنیٰ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور اس سے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کا خطرہ ہے۔ پابندیاں ان تمام حالات کو بری طرح نقصان پہنچائیں گی جو اس وقت زیر تفتیش ہیں کیونکہ عدالت کو اپنے فیلڈ دفاتر کو بند کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مضبوط حامی ہونے کے ناطے ہم عدالت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش پر معذرت خواہ ہیں۔
ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔


































