Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی کے نتائج کا انتباہ

رام اللہ : فلسطینی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی اور مسجد ابراہیمی کی خلاف ورزیوں کے سخت نتائج سے خبردار کیا ہے۔ فلسطینی وزارت برائے امور خارجہ اور تارکین وطن نے ماہ رمضان میں مسجد الاقصی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں نئی پابندیاں لگانے سے خبردار کیاہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی پالیسی شہریوں کی عبادت کی آزادی اور عبادت گاہوں تک رسائی کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام مسجد الاقصیٰ کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ادھر فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے ہیبرون میں مسجد ابراہیمی کے خلاف اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں سے خبردار کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے مسجد کے اطراف چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک کے علاوہ اس کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں، مسجد تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے نمازیوں کی راہ میں مزید رکاوٹیں کھڑی کر کے ان میں خوف کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular