
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نتین یاہو اپنی حکومت بچانے کیلئے جنگ کو مزید طول اور وسعت دینے پر تل گئے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان کے اخبار ماریوو ڈیز کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو محصور غزہ کی پٹی پر جاری حملے کو بڑھانے کا حکم دیں گے۔اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو حالات کے جائزے کے لیے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔ جنگی کابینہ میں سینئر جنرلز اور فوجی امور کے وزیر اسرائیل کاٹز شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق توقع ہے کہ اجلاس میں جنگ زدہ علاقے میں اسرائیلی حملوں کو وسعت دینے اور اسے تیز کرنے کے منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت مزید فوجیوں کو غزہ میں انہی علاقوں میں لڑنے کے لیے بھیج رہی ہے جہاں پہلے ہی بار بار لڑائیاں ہو چکی ہیں۔ حکومت پہلے ہی حماس کی مزاحمتی کی طرف سے تجویز کردہ ایک معاہدے کو مسترد کر چکی ہے جس میں جنگ کے خاتمے کے بدلے غزہ میں قید تمام اسرائیلی اسیران کی رہائی شامل تھی۔


































