Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں پانی بھرنے کا منصوبہ

غزہ : غزہ میں زیرزمین سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے مصنوعی سیلاب لانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے لیے بحیرہ روم سے پانی لاکر سرنگوں میں چھوڑا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی سیلاب کے خطرے کو کم رکھنے کے لیے ضروری آلات نصب کیے گئے ہیں۔ عالمی برادری پہلے ہی خبردار کرچکی ہے کہ منصوبہ ماحولیات کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے اور اس سے غزہ کی مٹی بھی خراب ہوجائے گی جس سے کھیتی باڑی کرنا دشوار ہو جائے گا۔اس کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی حکومت حماس کے خاتمے کے لیے انتہائی سنگین اقدام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکہ کی فوجی اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں جب جنگ شروع ہوئی تو غزہ میں 500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی 1300 سرنگیں موجود تھیں۔ ان سرنگوں کو ‘غزہ میٹرو’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ حماس کی جنگی حکمت عملی میں اہمیت کی حامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular