
تہران : ایران میں آج پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کیلئے چھ کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
پارلیمنٹ کے بارہویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے انتخابات کے ووٹ ڈالنے کے لئے 18 سال پورا ہونا شرط ہے اس طرح 2 مارچ 2006 سے پہلے پیدا ہونے والے خواتین اور مرد انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔


































