
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ریکارڈ پانچویں بار صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی۔ پیوٹن روس کی دو سو سالہ تاریخ میں جوزف اسٹالن کے بعد طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے رہنما بن گئے ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن کو ستاسی اعشاریہ نو فیصد ووٹ ملے جبکہ ووٹنگ کی شرح سڑسٹھ فیصد رہی۔ تین روزہ پولنگ میں صدر پیوٹن کے مدمقابل چار امیدوار تھے۔سب سے زیادہ چیچنیا میں 96 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھر میں 230 پولنگ اسٹیشنوں پر سوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔


































