
کراچی : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس عظیم مسلم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔ مزار پر تعینات اعزازی دستوں نے جنرل محمد باقری اور وفد کا استقبال کیا۔ کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی اس موقع پر ایران کے آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔


































