
نئی دہلی : بھارت میں فوجی بھرتیوں کے نئے نظام اگنی پتھ نے آگ لگادی۔ بہار، ہریانہ، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ریاست بہار میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ نوادا میں بی جے پی کا دفتر جلادیا گیا۔ ہریانہ میں مظاہرین نے سرکاری اہلکاروں کے گھروں پر پتھراؤ کیا۔ کئی ٹرینوںچکو آگ لگادی گئی۔کشیدگی کی وجہ سے دو درجن ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔تلنگانہ میں پولیس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ نئی اسکیم کے تحت نوجوانوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔ اورصرف 25 فیصد کو مستقل کیا جائے گا۔ مدت کی تکمیل پر پینشن بھی نہیں ملے گی۔


































